وفاق کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوا ہے، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان

290

āگلگت(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سندھ کے بعد گلگت بلتستان نے بھی کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے وفاقی حکومت کی پالیسی پر تنقید شروع کردی ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان (جی بی) حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوئی ہے۔گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ حفیظ الرحمان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں بین الاضلاعی اور بین الصوبائی راستے بدستور بند رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج تک بھوک سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی لیکن وفاقی حکومت کورونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت جی بی حکومت کی مدد کے بجائے رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے اور ہم خود کورونا مریضوں کے اخراجات برداشت کررہے ہیں، وفاق سے 60 کروڑ روپے مانگے تھے جو اب تک نہیں ملے ہیں۔وزیراعلیٰ جی بی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آگے بڑھیں، تمام سیاسی جماعتیں تعاون کریں گی۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحتی سرگرمیوں کی اجازت سے قبل ضابطہ کاربنایا جائے گا۔گلگت بلستان میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور اب تک مہلک وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 738 ہے۔