سندھ ہائی کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

233

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، تعطیلات یکم جون سے یکم اگست تک ہوں گی، تعطیلات کے دوران سندھ ہائی کورٹ ،سرکٹ بینچ سکھر اور حیدر آباد سول مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی،سندھ ہائی کورٹ میں اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت 9:30 سے دوپہر ایک بجے تک ہوگی۔ تعطیلات کے دوران کراچی پرنسپل سیٹ کراچی میں جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں 2 الگ الگ بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔