سکھر، انجینئر اعجاز میمن سول اسپتال میں دوران علاج دل کی تکلیف کے باعث وفات پاگئے

152

سکھر (نمائندہ جسارت) نیب کرپشن کیس میں گرفتار انجینئر اعجاز میمن سول اسپتال میں دوران علاج دل کی تکلیف کے باعث وفات پاگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق وہ ورکس اینڈ سروسز جیکب آباد میں 9 کروڑ روپے کی کرپشن میں نامزد تھے۔ عدالت عظمیٰ نے ضمانت مسترد کردی تھی، جس کے بعد سینٹرل جیل سکھر میں قید تھے۔ ورثا کے مطابق انتظامیہ نے علاج کے بجائے سول اسپتال سکھر ریفر کیا تھا، سول اسپتال میں علاج نہ ہونے کے باعث وہ چل بسے۔ اعجاز میمن کے ورثا کی جانب سے سول اسپتال انتظامیہ پر اس کا علاج نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔