سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر کے علاقے ایوب گیٹ کے مکین کشمیر خان گڈانی نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے برادری کے بااثر افراد کی جانب سے مکان پر قبضے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ برادری کے بااثر افراد غیر قانونی طریقے سے میرے مکان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور گھر خالی کرنے کیلیے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانے کی پولیس کو دی مگر پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ مظاہرین نے ایس ایس پی سکھر و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔