لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ مولانا غلام محمد سیالوی اور ممتاز عالم دین اور اسلامی اسکالر مولانا عبدالرشید راشد ہزاروی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے مرحومین کے لیے بلندی ٔ درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ انہوں نے دونوں علما کرام کی اسلام کی تبلیغ واشاعت کے لیے خدمات کو سراہاہے ۔