سکھر، خیرپور میں مضر صحت مشروب پینے سے 10 سے زائد افراد بے ہوش

243

سکھر (نمائندہ جسارت) خیرپور میں مبینہ طور پر مضر صحت مشروب پینے سے 10 سے زائد افراد بے ہوش ہوگئے، اطلاعات کے مطابق سندھ فوڈ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم نے لمکا کی دکانیں سیل کردیں، بیہوش ہونے والے افراد کو سول اسپتال خیرپور منتقل کردیا گیا۔ خیرپور اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بے ہوش ہونے والے افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے، خیرپور کے مختلف مقامات پر لکما کے اسٹالز اور دکانیں قائم ہیں۔