عمران خان کی وجہ سے عوام نے 307 ارب کی مہنگی چینی خریدی،مریم اورنگزیب

122

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کے فیصلوں کی وجہ سے پاکستان کی عوام نے 307 ارب کی مہنگی چینی خریدی،کرپٹ مافیا تو آپ ہوئے جو اپنے فائدے کے لیے کرپٹ مافیا کو سپورٹ کر رہے تھے ،رپورٹ پبلک کر کے اپنی چوری چھپانے کوشش نہ کریں، استعفا دیں اور خود کو قانون کے حوالے کریں۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب ملک میں قلت کے باوجود چینی کی برآمد کی اجازت تو آپ نے دی تھی۔