احسن اقبال صاحب ! ابھی غم بانٹنے کا وقت ہے سیاست کا نہیں’ شہباز گل

249

اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کو کہا ہے کہ احسن اقبال صاحب ! سیکڑوں گھروں میں عید پر ماتم ہو رہا ہے‘ آپ کو سیاست کی پڑی ہے۔ یہ بات انہوں نے احسن اقبال کے ٹوئٹ کے جواب میں اپنے ردعمل میں کہی۔ شہباز گل نے لیگی رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یار کیسے بے حس لوگ ہیں آپ؟ ملک میں اتنا بڑا سانحہ ہوگیا، سیکڑوں گھر عید پر غم میں ڈوب گئے ہیں لیکن آپ کو چرب زبانی سے فرصت نہیں‘ آپ کی سب باتوں کا جواب
ہمارے پاس ہے لیکن یہ موقع نہیں جواب دینے کا‘ کہیں نہیں جاتی آپ کی سیاست، پھر کر لیجیے گا‘ ابھی دلاسہ دینے کا وقت ہے‘ غم بانٹنے کا لمحہ ہے اللہ آپ کو عقل دے۔ واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ جب سے تبدیلی سرکارآئی ہے ایک بھی خیر کی خبر نہیں آئی۔