فلسطین نے سی آئی اے سے رابطے منقطع کردیے

684

غزہ: فلسطینی اتھارٹی نے امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) سے تمام رابطے منقطع کرنے کا اعلان کردیا۔

تنظیم آزادی فلسطین کے سیکریٹری جنرل صائب عریقات کی جانب سے اعلان کیا گیاہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی سے رابطے منقطع ہونے کے بعد اب ہم کسی معاہدے پر عمل درآمد کے بھی  ہم پابند نہیں ہیں۔

سیکریٹری جنرل تنظیم آزادی فلسطین نےمزید کہا کہ چیزیں بہت تیزی سے تبدیل ہورہی ہیں تو اب ہم نے بھی بدلنے کا فیصلہ کیا ہے، امریکی سی آئی اے کے ساتھ قائم تمام روابط صدرمحمود عباس کی جانب سے کی جانے والی تقریر کے ساتھ ہی ختم کیے جاچکے ہیں ۔

یاد رہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے مقبوضہ مغربی کنارے یا (غرب اردن )کے حصے کو ہتھیانے پر اسرائیل اور امریکا کے ساتھ سیکیورٹی تعاون سمیت “تمام معاہدوں” کو ختم کرنے کااعلان کیا تھا۔