لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ اور گر دو نواح میں ایک ہی روز 10 سے زائد افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹ کر زخمی کردیا جن میں رتودیرو کا رہائشی امان اللہ جلبانی، گاؤں عثمان ابڑو کا رہائشی 10 سالہ بچہ علی حیدر ابڑو ، گاؤں عمر بھیو کا رہائشی پیار علی ابڑو، شاہہ بہارو کالونی کا رہائشی عبداللطیف اوڈو، گاؤں وڈا مہر کا رہائشی علی جان تونیو و دیگر شامل ہیں جنہیں لواحقین نے ویکسین کے لیے چانڈکا شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز سینٹر منتقل کیا گیا جہاں مبینہ طور پر ویکسین نہ ملنے کیخلاف مریضوں نے اپنے لواحقین کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سگ گزیدگی کی ویکسین فراہم کرکے متاثرین کی زندگیوں کو بچایا جائے۔