صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کا طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

571

صدر مملکت عارف علوہ، وٰراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں طیارہ گرنے کے واقعے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پی آئی اے طیارہ حادثے پر رنج و غم کا شکار ہیں اور جاں بحق مسافروں کیلئے دعاگو ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کا شدید دکھ اور صدمہ ہوا ہے، پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کراچی جارہے ہیں اور ان سے رابطےمیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کی فوری طور پر انکوائری شروع کی جائے گی۔

وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر افسوس کا  اظہار کیا۔

آرمی چیف نے پاک فوج کو امدادی کارروائیوں میں سول انتظامیہ سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی۔