لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر وقائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں پر ٹڈی دل کے حملے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے کے لیے حکومت سنجیدگی دکھائے، وفاق اور صوبے مشترکہ حکمت عملی اپنائیں، موثر اقدامات نہ ہوئے تو قحط کا خطرہ بڑھے گا۔ اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ کورونا وبا اور معاشی دبا ﺅکے بعد ٹڈی دل کے حملے سے ہماری مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔ متاثرہ علاقوں کے عوام بالخصوص کسان کب سے
دہائیاں دے رہے ہیں لیکن حکومت کی آنکھ ابھی تک نہیں کھلی ۔زرعی معیشت سنگین خطرات کی زد میں ہے، حکومت سوئی رہی تو زرعی شعبہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ،ٹڈی دل کے نتیجے میں ملکی معیشت اور کسان تباہ ہوجائیں گے ،ٹڈی دل کے حملے سے ملکی فوڈ سیکورٹی کا خطرہ لاحق ہے۔