سکھر، باگڑجی کچے میں جرائم پیشہ افراد اور منظم ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، اسلحہ برآمد

105

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کی جانب سے تیسرے روز بھی ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی قیادت میں باگڑجی کچے میں جرائم پیشہ افراد اور منظم ڈاکوؤں کی خلاف آپریشن جاری رہا، ڈاکوؤں کے مورچے، کمین گاہیں تباہ، مزید پکٹس قائم، اسلحہ، مسروقہ موٹر سائیکلز و دیگر برآمد۔