وبا کے باعث عید سادگی سے منائی جائے‘ بلاول کی اپیل

150

کراچی (نمائندہ جسارت)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث عیدالفطر سادگی سے منانے کی ہدایت کرتے ہوئے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ گھروں اوردفاترمیں مبارک باد کی تقاریب کے انعقاد سے اجتناب کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ کورونا وبا ایک حقیقت ہے اور وبا کے دنوں میں سماجی فاصلہ اور میل جول سے اجتناب ہی واحد حل ہے۔ تمام عہدیدار عید پر سماجی فاصلے سمیت دیگر احتیاطی تدابیرکویقینی بنائیں اختیار کریں۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر کسی تقریب کا انعقاد نہیں کیا جائیگا۔انہوں نے عید الفطر کے موقع پر کی جانے والی خریداری میں احتیاط سے کام لیتے ہوئے کہاکہ اپنی عید سادگی کے ساتھ منانے کے علاوہ اپنے اطراف موجود مستحقین اور غریب طبقہ کی مدد کا فیصلہ کریں تو ان کی بھی سادگی کے ساتھ عید ہوجائے گی۔