سراج الحق و دیگر کا مچھ میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے پر اظہار افسوس

271

لاہور(نمائندہ جسارت)امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ،سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے مچھ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے ۔انہوںنے کہاکہ شہدا
قوم کا فخر، سرمایہ اور ماتھے کا جھومر ہیں ۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوںنے شہدا کے لیے بلندی درجات اور پسماندگان سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔
سراج الحق کی تعزیت