لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تھانہ حیدری کی حد بینک اسکوائر میں قائم نجی بینک سے رقم نکلوانے کے بعد میڈیکل اسٹور پر جاتے ہوئے مسلح افراد میڈیکل اسٹور ملازم محبوب سومرو سے 5 لاکھ 27 ہزار روپے چھین کر آسانی سے فرار ہوگئے۔ اطلاع پر حد کے تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر تفصیلات معلومات کیں جبکہ سی سی ٹی فوٹیج اور دیگر شواہد اکھٹے کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ اس موقع پر متاثر ملازم کا کہنا تھا کہ وہ نجی بینک سے 5 لاکھ 27 ہزار روپے نکال کر میڈیکل اسٹور پر جارہا تھا کہ راستے میں مسلح افراد راستہ روک کر رقم چھین کر فرار ہوگئے۔