اسرائیلی طرز پر بھارت نے نیپال کی زمین ہتھیا لی

745

نئی دہلی: اسرائیل کی طرز پر بھارت پڑوسی ممالک کی زمینوں پر قبضے کرے لگا۔

نیپالی میڈیا کے مطابق بھارت نے گزشتہ روز  نیپال کی بھی زمین پر قبضہ کرتے ہوئےسڑک تعمیر کی ہے جو نیپال کی حدود میں آتا ہے۔

نیپال اور انڈیا

نیپالی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں بھارت نےسڑک بنائی ہے وہ نیپال کی حدود میں آتا ہے، بھارت کا یکطرفہ اقدام دو طرفہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

نئی دہلی نے چین اور نیپال کی سرحد پر اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل متنازع علاقے میں سڑک بنانے کی آڑ میں قبضہ کرلیا جس پر نیپال کی جانب سے بھارتی اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ  رواں ہفتے نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں انڈیا مخالف مظاہرے اپنے عروج پر تھے تو نیپال نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پہلی بار مہا کالی ندی سے متصل سرحدی علاقے میں آرمڈ پولیس فورس( اے پی ایف) کی ٹیم بھیجی ،کالہ پانی کے قریبی دیہات چھانگرو میں اے پی ایف نے ایک چوکی قائم کی۔اے پی ایف انڈیا کی بارڈر سیکورٹی فورس اور بھارت تبت سرحدی پولیس کی طرز کا نیم فوجی دستہ ہے۔

Lipulekh, Nationalism and Nepali leaders - Modern Diplomacy

سنہ 1816 میں سوگولی کے معاہدے پر دستخط کے 204 سال بعد نیپال نے آخرکار تین ممالک کی سرحد سےمتصل اپنے اس علاقے کی حفاظت کیلئے  کوئی قدم اٹھایا ہے۔

دو سال جاری رہنے والی برطانیہ-نیپال جنگ کے بعد یہ معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت مہاکالی ندی کے مغرب میں واقع علاقے کی جیتی ہوئی زمین پر نیپال کو اپنا قبضہ چھوڑنا پڑا تھا۔