اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ2 سال میں نیب میرے خلاف کرپشن کا ایک ثبوت نہیں لا سکا‘ میرے خلاف کرپشن کا ثبوت لے آئیں تو مستعفی ہو جائوں گا‘ شرط ہے کہ یہ قوم کو ٹھوس ثبوت دکھائیں۔ ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کی دھمکیاں اور نئے مقدمات کی بات نئی نہیں‘ الیکشن 2018ء سے پہلے نیب کی تیاریاں شروع ہو چکی تھیں‘ عمران نیازی آنے کے بعد نیب نیازی گٹھ جوڑ شروع ہوا‘ یہ بد ترین قسم کا میڈیا ٹرائل ہے‘ قوم اس سے تنگ آ چکی ہے‘ یہ سب کچھ اپوزیشن کو بد نام کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے‘ عمران نیازی نے معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے‘ عمران اور ان کے حواری رمضان میں سفید جھوٹ بولتے ہیں ‘ بی آر ٹی کی لاگت 100 ارب تک جا پہنچی ہے ۔