ایران: یہودی عبادت گاہ میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات

136

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی حکام کے ہمدان کے یہودی معبد میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں آگ لگانے کے واقعے کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعہ کے روز وسطی ایران کے ضلع ہمدان میں یہودیوں کی مذہبی شخصیت اسیر مرد خائی کے مقبرے کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی تھی، تاہم آتش زدگی سے عبادت گاہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ وکیل استغاثہ نے کہا کہ داخلی سلامتی کے ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔