سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ تجارتی و کاروباری مراکز کھل گئے، بازاروں میں لوگوں کا رش، ایس او پیز نظر انداز کردی گئیں، سکھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد آج دوبارہ شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز کھل گئے ہیں، جہاں پر صبح سے ہی لوگوں کا رش نظر آرہا ہے، تاہم حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلہ رکھنے کے حوالے سے جو ایس او پیز دی گئی ہیں ان کا کوئی خیال یا ان پر کوئی عمل نہیں کیا جارہا ہے۔