شہزاد اکبر نے چھوٹے میاں کیخلاف تمام ثبوت دکھائے،مراد سعید

136

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر مراد سعید نے کہاہے کہ شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں چھوٹے میاں کے خلاف تمام ثبوت دکھائے۔بڑے میاں نے سمدھی اسحق ڈار کے ذریعے آف شور کمپنیز کا جال بچھایا، اب چھوٹے میاں نے جعلی اکائونٹس سے کرپشن کا پیسہ ٹھکانے لگانے کی کوشش کی ہے۔ ان کے چپڑاسی کے نام پر ڈیڑھ ارب کی ٹرانزیکشن ہوئی۔اپنے بیان میں مراد سعید نے کہاکہ شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں چھوٹے میاں کے خلاف تمام ثبوت دکھائے۔ مراد سعید نے کہاکہ شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کے بعد شہباز شریف مکمل غائب ہوگئے ہیں۔ شہباز شریف نے آئی ڈی پیز کا پیسا بھی ہڑپ کیا، شہباز شریف نہ صرف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے بلکہ تمام کردار بھی بے نقاب ہوگئے۔مراد سعید نے کہاکہ شہباز شریف پکڑے گئے تو کہتے ہیں میں بیٹوں کے قول و فعل کا جواب دہ نہیں، شہباز شریف سے پوچھا گیا کہ ذرائع آمدن کیا ہیں، شہباز شریف نے کہا دس بھینسوں کا دودھ بیچ کر گزر بسر کرتا ہوں۔