شیخ رشید صاحب کراچی میں فی الحال ٹرین نہیں چلے گی‘وزیرٹرانسپورٹ سندھ

172

کراچی (نمائندہ جسارت)وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید صاحب کراچی میں فی الحال ٹرین نہیں چلیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کی فکر ہے اور آپ کوٹرین کی,ملک میں ٹرینں چلی تو پھر کورونا وائرس پر کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا، کراچی سندھ کا بڑا شہر ہے یہاں ہر صوبے کی عوام بستی ہے ریلوے اسٹیشنز پرہجوم بڑھ جائے گا‘ شیخ رشید کو عوام کی زندگیوں کی فکر کم اور ٹرین چلانے کی فکر زیادہ ہے، شیخ صاحب آپ صوبے کے محتاج نہیں توصوبے بھی آپ کے محتاج نہیں ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ عید قریب ہے اگر ٹرینیں کھلیں تو پھر ایک لاکھ سے اوپر کیسز ہو جائیں گے۔