سکھر (نمائندہ جسارت) تھانہ دادلو کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان پولیس مقابلہ، کارروائی کے دوران مشتبہ شخص گرفتار 5 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی۔ ترجمان پولیس کے مطابق دادلو پولیس نے خفیہ اطلاع پر بھاری نفری کے ہمراہ ولیج مھیسر مولالئی کے قریب آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی پولیس اور ڈاکوؤں کے فائرنگ کے تبادلے بند میں پولیس جوان نثار بلو زخمی جبکہ موقع سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی جبکہ مسروقہ 5 موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے بتایا ہے کہ گرفتار شخص سے تفتیش کی جا رہی ہے، زخمی اہلکار کو فوری طبعی امداد کیلیے اسپتال داخل کروایا گیا ہے۔