لاڑکانہ میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز ظاہر، تعداد 276 ہوگئی

136

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز ظاہر، تعداد 276 ہوگئی، تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے دو روز قبل 62 افراد کے سیمپلز لے کر لیبارٹری بھجوا دیے تھے جن کی رپورٹ آنے کے بعد مزید تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس کا تعلق لاڑکانہ شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جس کے بعد لاڑکانہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 276 جبکہ انتقال کرنے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے متاثرین میں سے 257 گھروں اور ایک تبلیغی مدنی مرکز میں آئسولیٹ ہیں جبکہ 18 متاثرین کو کراچی منتقل کیا گیا ہے۔