زرداری کے اعتراضات، نیب نے جواب کیلیے مہلت مانگ لی

195

اسلام آباد (آن لائن) احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف زرداری کی کلفٹن کراچی میں گھر ضبط کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کورٹ روم نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے کی نیب نے عدالت سے آصف علی زرداری کے اعتراضات پر جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ احتساب عدالت نے نیب کو 21 مئی تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی نیب نے آصف زرداری کا کلفٹن کراچی میں مکان نمبر ایف 32 کو ضبط کیا گیا تھا گھر ضبط کرنے کی احتساب عدالت نے توثیق کرتے ہوئےزرداری کو اعتراضات دائر کرنے کی اجازت دی تھی۔ آصف علی زرداری نے گھر ضبطگی کیخلاف احتساب عدالت میں فاروق نائیک کے ذریعے اعتراضات دائر کیے تھے۔ نیب نے عدالت میں موقف دیا کہ آصف زرداری نے یہ گھر 2014ء میں خریدا جس کی ادائیگی میں کرپشن کا پیسہ استعمال ہوا اور گھر کی قیمت منی لانڈرنگ میں استعمال ہونے والے جوائنٹ اکاونٹ سے ادا کی گئی کیس کی سماعت 21مئی تک ملتوی کر دی گئی۔