عثمان بزدارکا ڈی جی خان کا دورہ، اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح

381

لاہور(نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں عوام کے لیے اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان میں سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ایس ایف ایم کے بی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبے کی تختی کی نقاب کشائی کی۔وزیراعلیٰ نے اینٹ لگا کر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اورچاروں صوبوں کے عوام کے لیے ڈیرہ غازی خان میں سردار فتح محمد خان بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے منصوبے کی تعمیر کا آغازکیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے شہریوں کے لیے جدید ترین بس ٹرمینل کے منصوبے اور قدیمی پل ڈاٹ /سنگم چوک کی تعمیر وتوسیع اور بیوٹیفکیشن کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میںمتعدد میگاپروجیکٹس کی تختیوں کی نقاب کشائی کی۔وزیراعلیٰ نے کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں زرخیز زمینوں کو دریائے سندھ کے کٹاؤسے بچانے کے لیے 3 سپرا سٹرکچر بندکے منصوبے کاآغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان میں 100بستروں کے سوشل سیکورٹی اسپتال کے منصوبے کا بھی آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ اسپتال میں کورونا ٹیسٹ کے لیے بی ایس ایل تھری لیب پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تحصیل کوہ سلیمان اورتونسہ کی بستیوں میں بجلی کی فراہمی کے لیے میپکو کو 26کروڑ 70لاکھ روپے کا چیک دیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جناح فیملی پارک کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیا درکھا ۔وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان میں لنگر خانے کے منصوبے کا بھی آغاز کیا ۔وزیراعلیٰ نے کشمیر پارک کی بحالی اور تعمیرنو کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔