احتساب عدالت ‘ شاہد خاقان کی استثنا کی درخواست منظور

125

کراچی( اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت 9جون تک ملتوی کردی احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی جانب سے ایک بار پھر
حاضری سے استثناکی درخواست دائر کی گئی جہاں عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی شاہد خاقان عباسی کے وکیل کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ فلائٹ آپریشن معطل ہیں،فلائٹ آپریشن معطل ہونے سے سے شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی عبوری ضمانت میں 27 مئی تک توسیع کردی ہے،عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 9 جوں تک ملتوی کردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔