ن لیگ منصوبوں علاوہ آئی ڈی پیز کا پیسہ بھی ہڑپ کرگئی، مراد سعید

119

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے شریف خاندان کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبوں کے ساتھ آئی ڈی پیز کا پیسہ بھی ہڑپ کیا گیا، کرپشن کا پیسہ سرکاری گاڑی میں منتقل ہوا اور پھر ٹی ٹی کے ذریعے سیدھا اکائونٹس میں چلا گیا۔جمعرات کے روز سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مراد سعید کا کہنا ہے کہ بڑے میاں تو بڑے میاں، چھوٹے میاں سبحان اللہ۔ 24 فرنٹ کمپنیز اور صرف 10 کمپنیز میں 17ارب روپے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹوں کے دوست، فرنٹ مین اور چپڑاسی کے نام پر ڈیڑھ ارب کی ٹرانزیکشنز کی گئیں، کرپشن کا پیسہ سرکاری گاڑی میں منتقل ہوا اور پھر ٹی ٹی کے ذریعے سیدھا اکائونٹس میں منتقل ہوا۔ مراد سعید کا یہ بھی کہنا ہے کہ منصوبوں کے ساتھ آئی ڈی پیز کا پیسہ بھی ہڑپ، نتیجتاً پورا ٹبر ہی مفرور اور اشتہاری قرار پایا۔