خورشید شاہ کی اپیل ضمانت پر سماعت 3رکنی بنچ کے سامنے مقرر کرنے کا حکم

143

اسلام آباد (آن لائن)آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت، عدالت عظمیٰ نے مقدمہ 3 رکنی بنچ کے سامنے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ فیصلے کیخلاف اپیل 3 رکنی بنچ ہی سن سکتا ہے، 3 رکنی بنچ کی دستیابی پر کیس مقرر ہوجائے گا۔ اس موقع پر خورشید شاہ کے وکیل رضا ربانی کی مقدمہ جلد دوبارہ مقرر کرنے کی استدعا کی۔ نیبپراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے۔پی پی رہنما خورشید شاہ نے ضمانت کے لیے عدالت عظمیٰ سے رجوع کر رکھا ہے ،سندھ ہائی کورٹ نے خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔