الخدمت سکھر کے 10 ہزار خاندانوں تک رمضان راشن پیکیج پہنچائے گی، حفیظ شیخ

217

سکھر (نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن سکھر کے سرپرست، امیر جماعت اسلامی سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ الخدمت کی جانب سے سکھر کے سب سے بڑے راشن مرکز میں الخدمت کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ الخدمت فاؤنڈیشن سکھر کے 10 ہزار خاندانوں تک رمضان راشن پیکیج پہنچائے گی۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت کے رضا کار کارکنان دن رات کام کر رہے ہیں۔