حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس نے حکومتی احکامات کے پیش نظر تمام مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے پر پابندی پر عملدرآمدکروانے کے لیے تمام مساجد انتظامیہ کوانتباہی نوٹس جاری کردیالیٹر کے مطابق تمام مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے پر پابندی ہے لہٰذا مسجد کمیٹی حکومتی فیصلے پر عمل درآمد کروائیں بصورت دیگر کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔