چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر یوسف بلوچ کو لیاری میں عوام کی صحت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی سےسینیٹر یوسف بلوچ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں سینیٹر یوسف بلوچ نے لیاری میں کورونا کی صورتحال پر بلاول بھٹو کو رپورٹ پیش کی۔
بلاول بھٹوزرداری نے لیاری میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے معلومات حاصل کیں، بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر یوسف بلوچ کو لیاری میں عوام کی صحت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ذمے دار لیاری میں سماجی فاصلے کی آگاہی کیلئےکردار ادا کریں۔
قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ میں سندھ میں راشن کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی تو ڈپٹی کمشنر ساوتھ نے راشن کی تقسیم سےمتعلق مکمل تفصیلات عدالت میں پیش کردیں۔عدالت نے تفصیلات کی کاپی درخواست گزار کو بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے بتایا کہ لیاری کی15یونین کونسلز میں شہریوں سےراشن تقسیم پرنام پتےاوردستخط لیےگئے، عوام کی ضرورت کےمطابق شہریوں میں سندھ حکومت نےراشن تقسیم کیاہے۔
درخواست گزار نےصرف لیاری کی عوام کیلئے 10ٹریلین روپے امدادی رقم مانگی تھی اور فی خاندان 60 ہزار روپے ماہانہ فراہم کرنےکی بھی استدعا کی تھی،درخواست گزار نے پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فریق بنایا تھا۔