گلف پاور رینٹل ریفرنسز: نیب نے راجا پرویز اشرف کی بریت کی مخالفت کردی

98

اسلام آباد(اے پی پی) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت ریشماں اور گلف پاور رینٹل ریفرنسزمیں نیب نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی بریت کی مخالفت کردی۔نیب نے کہا کہ راجا پرویز اشرف کے خلاف شواہد اور گواہ موجود ہیں، بریت کی درخواست مسترد کر کے ٹرائل میں کیس ثابت کرنے کا موقع دیا جائے۔ عدالت نے سماعت17جون تک ملتوی کردی۔