شہزاد اکبرکے پاس ثبوت ہوتے تو عدالت جاتے، مریم اورنگزیب

367

لاہور (نمائندہ جسارت )مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پرانی اورگھسی پٹی تھی۔ان کے پاس ثبوت ہوتے تو وہ عدالت جاتے، شہباز شریف پر فرنٹ مین، کمپنیوں اور ٹھیکوں کا الزام لگایا گیا، بتایا جائے کہ بلین ٹری اور بی آر ٹی کے منصوبے کس کو ملے، عمران خان کے فرنٹ مینوں کی شوگر ملیں ہیں، بتایا جائے کس کس کی جیبوں میں پیسہ گیا۔ لیگی رہنما رہنما عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس میںشہزاد اکبر پر نیب کو ٹپس دینے کا الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر نے نیب کو جلد ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی ، شہزاد اکبر کو نیب کو ہدایات دینے کا اختیار کس نے دیا ہے؟شہزاد اکبر پریس کانفرنس میں جھوٹ بولنے پر قوم سے معافی مانگیں۔انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ آٹا اور چینی کی چوری میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما جہانگیر ترین کو کتنے نوٹس بھیجے؟رہنما مسلم لیگ(ن)نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سرکاری منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے بنائے اسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔