سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے حکومت کوروناسےلڑنےکےبجائےاپوزیشن سےلڑرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا شریک چیئرمین پی پی آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں کورونا وائرس کے بعد پیدا شدہ صورتحال اور حکومتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سابق صدر آصف علی زردارے نے گفتگو میں کہا کہ کورونا کے حوالے سے آنے والا وقت زیادہ مشکل ہے جس میں قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے لیکن بدقسمتی سے حکومت کوروناسےلڑنےکےبجائےاپوزیشن سےلڑرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نےقومی اتفاق رائےسےسوات آپریشن کیااورامن لیکر آئے، ملک میں اناج کابحران تھا تو پیپلزپارٹی نےملک کوخوراک میں خودکفیل کیا۔
آصد زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نےقومی اتفاق رائےسےآئین میں ترامیم کیں،صوبوں کوحقوق دیئے، ہم نےصوبوں کوآئینی اورمالیاتی اختیارات دےکروفاق کومضبوط کیا مگر وزیراعظم عمران خان جنرل مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور ملک کوپھرمشرف دورکی طرف لےکرجارہےہیں۔