کورونا وائرس: ایرانی حکومت کا مساجد کھولنے کا اعلان

577

تہران حکومت نے طویل بندش کے بعد رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مساجد کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں آخری عشرے کی طاق راتوں کو مساجد کھولی جائیں گی۔

وزارت صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مساجد میں عبادات کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، اس کے علاوہ شہری سرجیکل ماسک اور دستانوں کا استعمال کیا جائے۔

وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا، اگر شہریوں نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو وائرس دوبارہ زور پکڑ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس نے چین کے بعد ایران میں بھی کافی تباہی مچائی تھی تاہم اب ایران میں اموات کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ ایران میں کُل 1 لاکھ 10 ہزار 767 افراد کورونا کا شکار ہیں جبکہ 6 ہزار 733 اموات ہوچکی ہیں۔

متاثرہ ممالک میں سرفہرست امریکا ہے جہاں 14 لاکھ 8 ہزار 636 متاثر جبکہ 83 ہزار 425 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔