بینظیر انکم پروگرام سے وظیفہ لینے والی گریڈ18 کی تین افسران کیخلاف مقدمہ

185

نوابشااہ (رپورٹ: کاشف رضا)ایف آئی اے نوابشاہ کی جانب سے 18 گریڈ کی 3 لیڈی افسران نغمہ چانڈیو سکرنڈ ، راحیلہ ظاہر سکرنڈ ، زرینہ ٹانوری نوشہرو فیروز پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت وظیفہ لینے پر مقدمہ درج کر لیا ہے اس سے قبل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف ہوا تھا پیپلزپارٹی کے دورے حکومت میں شہید بینظیر آباد ڈویژن کے تین اضلاع کے 174 افسران نے اپنی بیگمات کے ناموں پر لاکھوں روپے حاصل کیلیے رقم حاصل کرنے والوں میں گریڈ 17 سے گریڈ 20 کے محکمہ تعلیم، صحت اور روینیو کے افسران شامل محکمہ ایف آئی اے نے انکوائری مکمل کرکے رقم کی واپسی کے لیے نوٹسز جاری کردیے رقم حاصل کرنے والے ضلع شہید بینظیر آباد کے 68، نوشہرو فیروز کے 81 جبکہ ضلع سانگھڑ کے 52 افسران کی بیگمات شامل۔ذرائع ایف آئی اے نے مجموعی طور پر تینوں اضلاع کے 174 افسران کی بیگمات نے ایک کروڑ 64 لاکھ روپے حاصل کیے۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق نوٹسز ملنے کے بعد رقم احساس کفالت پروگرام میں جمع کرانے کے سلسلہ جاری ہے اوراب تک 20 لاکھ روپے وصول کیے جا چکے ہیں۔