لاڑکانہ ،لاک ڈائون میں نرمی کے باوجود بازار مکمل نہ کھے سکے

178

200513-05-
لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کے باوجود شہر اور گردونواح میں کاروبار کھل نہ سکا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے لاک ڈائون میں نرمی اور چھوٹے دکانداروں کو کاروبار کھولنے کی اجازت ملنے کے بعد لاک ڈائون کے 50 ویں روز لاڑکانہ کے چھوٹے دکانداروں کی جانب سے صبح کے وقت دکان کھولنے کے دوران انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کھلی ہوئی تمام دکانیں بند کروادیں جس کے باعث چھوٹے دکاندار بغیر کاروبار کیے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے جبکہ سرہیہ پدھر اور صدیقی بازار کے چھوٹے دکانداروں نے دکان بند کروانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دکان کھولنے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب لاک ڈائون کے دوران شہر کے بڑے شاپنگ مال، ریسٹورنٹ اور دیگر بڑے کاروبار مراکز مکمل طورپر بند رہے جبکہ پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کرتے ہوئے شہر کے تمام روڈوں کے دونوں اطراف کو کھول دیا گیا جس کے باعث ٹریفک جام رہا اور شہریوں کو شدید گرمی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجبکہ لاڑکانہ کی تحصیل رتودیرو میں صبح سویرے تجارتی مراکز آنے والے تاجروں کو پولیس نے دکانیں کھولنے سے روک دیا جبکہ پولیس نے کھلی ہوئی دکانیں بھی بند کروا دیں جہاں تاجروں کا ایس ڈی ایم آفس کے سامنے دھرنا دے کر شدید نعرے بازی بھی کی۔