سکھر، موبائل مارکیٹ کے صدر شاہد میمن سے معافی مانگنے والے دو پولیس اہلکار معطل

108

سکھر (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے موبائل مارکیٹ کے صدر شاہد میمن سے معافی مانگنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کا نوٹس لے لیا اور معافی مانگنے والے دونوں اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سٹی مسعود رسول مہر انکوائری آفیسر مقرر، ایس ایس پی سکھر نے ڈی ایس پی سٹی کو واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے کہا ہے کہ حتمی رپورٹ کی بنیاد پر واقعہ میں ملوث افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔