این ایچ اے کے محصولات میں 73 فیصد اضافہ ہوا ہے‘ مراد سعید

150

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے محصولات میں 73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اتھارٹی نے ارضیاتی معلومات سے متعلق سروے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے این ایچ اے کے محصولات میں مزید اضافہ ہو گا۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ سڑکوں کی تعمیر کے جاری منصوبے بر وقت مکمل ہوں گے۔