راولپنڈی( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی اورالخدمت فائونڈیشن کے رضاکار ضلع راولپنڈی سمیت پاکستان بھرمیں کوروناریلیف سرگرمیو ں کے علاوہ مساجد ،مندروں ،گردواروں ،تھانوں ،اسپتالوں سمیت عوامی مقاما ت پرڈس انفیکشن اسپرے کررہے ہیں۔چیئرمین حق ٹرسٹ و کاروباری شخصیت شوکت محمودقاضی نے دوسری جدیداسپرے مشین امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجا محمدجوادکے حوالے کی جس کے ذریعے راولپنڈی اورواہ ٹیکسلا میں ڈس انفیکشن اسپرے کیا جائے گا ،اس سے قبل الخدمت فائونڈ یشن کے حوالے کی گئی اسپرے مشین کے ذریعے گوجرخان اورمضافات میں اسپرے کا سلسلہ جاری ہے ۔اس موقع پر سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سیدامجدحسین شاہ ،امیرزون پی پی 13ملک محمدالیاس اور ضلعی سینئرنائب صدرجے آئی یوتھ محمداسلم عباسی بھی موجودتھے۔