ایران نے امریکا سے غیر مشروط قیدیوں کے تبادلے پر رضامندی کا اظہار کر دیا۔
ترجمان ایرانی حکومت علی رابعیی کا کہنا ہے کہ تہران بلا مشروط امریکا سے قیدیوں کے تبادلے پر تیار ہے لیکن تاحال واشنگٹن نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پوری طرح سے ذہنی طور پر امریکا سے قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار بیٹھے ہیں، کورونا وائرس سے امریکا میں قید ایرانی شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہے تاہم امید کرتے ہیں کہ واشنگٹن سیاست پر زندگیوں کو ترجیح دے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ 60 سالہ پروفیسر سمیت متعدد ایرانی شہری امریکا کی جیل میں قید ہیں اور ایران ان قیدیوں کی صحت کا تمام تر ذمہ دار امریکا کو ہی سمجھتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک امریکا حکام نے کہا تھا کہ ایرانی جیل میں موجود نیول افسر کی بحفاظت رہائی کے لیے کوششیں آگے بڑھ رہی ہیں اور وہ ایرانی تجاویز پر بھی غور کر رہے ہیں۔