کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران اور وینزویلا اپنی پرانی دوستی کو مضبوط ترکر رہے ہیں۔ وینزویلا کی ایندھن کی فراہمی میں بہتری آ رہی ہے اور ایران کو سونا مل رہا ہے۔ اپریل کے دوسرے نصف حصے میں ایرانی ائر لائن ماہان ائر کی پروازیں غیر معمولی طور پر زیادہ تعداد میں وینزویلا پہنچیں۔ نیوز ایجنسی بلومبرگ کے مطابق پروازوں کا مقصد پیراگانا ریفائنری کمپلیکس میں مرمت کا سامان اور تکنیکی ماہرین تھا جو دنیا کی سب سے بڑی ریفائنری میں سے ایک ہے۔ اس کے علاوہ کہا جاتا ہے کہ ایندھن کے اضافے کارگو بھی اس میں موجود تھے۔ وینزویلا کی پارلیمان کے سابق صدر جولیو بورجز نے اپنی ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ انہیں ایران سے وینزویلا آنے والی 15 پروازوں کا علم ہے۔