اسد قیصر کا اسلام آبادمیں نجی اسپتال کا دورہ‘ احتیاطی تدابیر کاجائزہ

136

اسلام آباد (اے پی پی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے تحت طبی معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے اسپیکر کی صحت کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اسپیکر میڈیا پرسن کے ٹویٹ کے مطابق اسد قیصر کی صحت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے اور پوری قوم سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی گئی ہے۔