جونیئر زرداری بتائیں راشن کی تقسیم کا پیسہ کہاں گیا؟، مراد سعید

125

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ جونیئر زرداری بتائیں راشن کی تقسیم کا پیسہ کہاں گیا؟، حادثاتی چیئرمین پی پی بیانات نہیں عوام کو سہولیات دیں، عوام پیسے کا حساب مانگ رہے ہیں،پرچی پر آنے والے بلاول پھر پرچی لہرا کر کنفیوژن پھیلانے آگئے۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مالی اختیارات صوبوں کے پاس ہیں، ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو 12 ہزارفی خاندان وفاق نے دیے، عوام سڑکوں پر احتجاج اور راشن کے پیسے کا حساب مانگ رہے ہیں،
خدارایہ پیسہ جعلی اکاؤنٹس کے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے ہے۔ مراد سعید کا کہنا تھا صحت کے 5.5 ارب جعلی اکاؤنٹس کی زینت نہ بنتے تو آج سہولتیں ہوتیں۔