سکھر، کچی شراب بنانے والے گھر پر چھاپا، 140 بوتلیں اور 10 ڈرم شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتار

150

سکھر (نمائندہ جسارت) ایس پی

U.T کی سربراہی سکھر پولیس کی پٹنی کی حدود میں اہم کارروائی، خفیہ طور پر کچی شراب بنانے والے گھر پر چھاپا، 140 بوتلیں اور 10 ڈرم شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج، ملزمان کچی شراب امپورٹڈ بوتلوں میں ڈال کر مختلف علاقوں میں مہنگے داموں فروخت کرتے تھے، ترجمان پولیس کے مطابق پٹنی کے علاقے میں پولیس کی کارروائی، 10 ڈرم سمیت 140 لیٹر مضر صحت کچی شراب برآمد، 2 ملزمان گرفتار مقدمہ درج کرلیا گیا،خفیہ اطلاع پرایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کے حکم پر اے ایس پی نے کامیاب کارروائی کرکے ملزمان کو دھر لیا موقع سے بھاری شراب برآمد کرکے دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔