لاہو ر(نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے 1976ء کے کیس پر شہباز شریف کو بھیجے گئے نو ٹس کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کو نو از اور شہباز شریف کے کیسز اور فیسز نظر آتے ہیں ۔ تفصیلا ت کے مطابق لا ل سہا نرا متاثرین میں اراضی تقسیم پر شہباز شریف کو نیب ملتان کی جا نب سے دیے جا نے والے نو ٹس پرردعمل دیتے ہو ئے ترجمان(ن)لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 1976ء کا کیس بنانے پر نیب کو شرم اور حیا آنی چاہیے، شہباز شریف کے خلاف مقدمے جھو ٹ اور سیاسی انتقام تھا، منی لانڈرنگ الزاما ت کے بعد نیب کا ایک اور مذاق سامنے آگیا ،نیب کونو از شریف اور شہباز شریف کے کسیز اور فیسز نظر آتے رہتے ہیں ،حکومت میں بیٹھے چور اور ڈاکو کے نہیں جنہو ںنے ملک کو تباہ کر دیا ۔