ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے‘ 2افراد ہلاک‘ 23 زخمی

157

تہران (انٹرنیشنل دیسک) ایرانی شہر دماوند میں زلزلے سے 2افراد ہلاک اور 23زخمی ہوگئے۔ جمعہ کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ سسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلہ تہران سے 69 کلومیٹر دور دماوند میں آیا،جب کہ اس کے جھٹکے البرز، قم، قزوین اور مازندران صوبے میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے۔