سکھر، دو گوداموں اور ایک فلور مل سے گندم کی ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد بوریاں برآمد

114

سکھر (نمائندہ جسارت) خفیہ نشاندھی پر محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، اسسٹنٹ کمشنر ڈہرکی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی سربراہی میں ڈھرکی کے مختلف گوداموں اور فلور ملز پر چھاپے۔ دو گوداموں اور ایک فلور مل سے گندم کی ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد ذخیرہ کی گئی بوریاں برآمد، گودام اور فلور مل کو سیل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈہرکی رضوان احمد کے مطابق گودام اور فلور مل مالکان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔