لاہور (نمائندہ جسارت) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ بلاول زرداری پنجاب کے لیے فکرمندہونے کے بجائے سندھ کے حالات پر توجہ مرکوز کریں،(ن)لیگ اور پیپلز پارٹی کی بلا جواز تنقید مالی امداد میں کرپشن کا موقع نہ ملنے پران کی بے چینی کو ظاہر کرتی ہے ،اپوزیشن منفی پروپیگنڈے سے طبی عملے کو متنفرنہیں کر سکتی،پنجاب کے 15اضلاع میںکورونا وائرس کے کیسز نہ ہونے کے برابر ہیں ، جن اضلاع میں پھیلائو زیادہ ہے وہاں رینڈم ٹیسٹنگ کر رہے ہیں اور جہاں پھیلائو حد سے زیادہ ہے وہاں علاقے بھی سیل کئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کی خواتین رہنمائوں سے گفتگو اور میڈیا کے لیے جاری کیے گئے بیان میں کیا ۔مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وفاق تمام صوبوں کو بلا تفریق مساوی سامان فراہم کر رہا ہے لیکن سندھ کیجانب سے صرف سیاسی مخالفت میں واویلا کیا جارہا ہے جو موجودہ حالات میں قومی وحدت کے لیے نقصان کا باعث ہے ۔